انڈر گریجوایٹ پروگرام میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی سیشن 2026-27ء کے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کو مزید مواقع فراہم کرتے ہوئے تیسرے انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تیسرے انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن 24 اگست 2026ء تک جاری رہے گی جبکہ انٹری ٹیسٹ 30 اگست 2026ء کو منعقد ہوگا۔ داخلوں، پروگرامز، اہلیت اور آن لائن درخواست کے طریقہ کار سے متعلق مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uaf.edu.pk پر دستیاب ہیں اور 041-9201146، 041-9200161 ایکسٹنشن 5050، 5055، 3315 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار دنیا کی 33ویں زراعت اور جنگلات کے مضامین میں بہترین جامعہ کے طور پر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں