چیف انجینئر فیسکو کے ٹیڑھے کھمبے درست کرنے کے احکامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمدعامر کی ہدایت پر چیف انجینئر (آپریشن) فیسکو انجینئر محمد منور خان نے عوام اور فیسکو ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فیسکو کے تمام چھ آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو 11 کے وی کے تمام فیڈرز کا جامع سروے کرنے اور ٹیڑھے/ٹوٹے کھمبوں اورڈھیلے کنڈکٹرزکی فوری درستگی کے احکامات جاری کئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فیسکو فرسٹ ، سیکنڈ ، جھنگ ، سرگودھا، میانوالی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام 11 کے وی فیڈرز کا جامع اور خصوصی معائنہ یقینی بنائیں اور خطرناک مقامات کی نشاندہی کے بعد بغیر کسی تاخیر کے ان کی مرمت و درستگی مکمل کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ فیسکو ہیڈ آفس کو ارسال کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں