پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سبزی منڈی سدھار کے امیدوار برائے صدر مہر محمد یوسف مست نے یومِ آزادی پاکستان اور ماہِ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر کیک کاٹا۔ اس موقع پر سبزی و فروٹ منڈی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ شرکا نے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ ماہِ ربیع الاول کی آمد پر نبی کریم ۖ کی ولادتِ باسعادت کو عقیدت و احترام سے خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر مہر محمد یوسف مست نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ ربیع الاول ہمارے لیے انتہائی بابرکت اور عقیدت کا مہینہ ہے، نبی کریم ۖ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں آپ ۖ کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، جبکہ گزشتہ کئی عرصہ سے التوا کا شکار کاموں کو اولین ترجیح بنیادوں پر مکمل کروایا جائے گا۔ منڈی کے تاجروں اور آڑھتیوں کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں