کاروبار میں منافع کالالچ دیکر4شہریوں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا چار شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق جناح کالونی کے رہائشی انس لطیف نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم بابر نثار نے کاروبار کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ سول لائن پولیس کو درخواست دیتے ہوئے اقصیٰ بی بی نے بتایا کہ ملزم حسنین نے کاروبار میں منافع دیکر 60لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی’ جڑانوالہ روڈ کے شہزاد انور نے مدینہ ٹائون پولیس کو بتایا کہ اس کے جاننے والے اشتیاق نے 50لاکھ کا کپڑا لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں نلکہ کوہالہ کے شہزاد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم ابوبکر نے کاروبار کیلئے 35لاکھ کی رقم ادھار حاصل کی، بعدازاں رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں