راولپنڈی (بیوروچیف)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں دونوں بہن بھائی نے صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی، نورین نیازی نے بانی کو سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی، ملاقات کے بعد نورین نیازی جیل سے نکل کر داہگل ناکے پر پہنچیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر صحافی نے نورین نیازی سے سوال کیا کہ کیا ان کی بانی سے ملاقات کروا دی گئی ہے؟ جس پر نورین نیازی نے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔




