تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے نواح کھدروالہ رجانہ روڈ پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق’ ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے نعش لواحقین کے حوالے کر کے زخمی کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کا رہائشی 22سالہ عبدالرحمن اپنے دوست 21سالہ فیض کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ کھدروالہ چوک کے قریب حافظ آئرن سٹور کے سامنے پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار اے سی کوچ نے کچل دیا، دونوں بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 22سالہ عبدالرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم زخمی فیض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا اور نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں