پاگل کتے نے شہریوں کی دوڑیں لگا دیں

بدین (نامہ نگار) ٹنڈو غلام علی میں پاگل کتے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔، کوئی دوکان چھوڑ کر بھاگا گیا تو کسی نے دوکان میں چھپ کر پناہ لی ، سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں ایک پاگل کتے نے شہریوں میں ایسی بھگدڑ مچائی کہ کوئی دکان چھوڑ کر بھاگا تو کسی نے دکان کے اندر چھپ کر اپنی جان بچائی۔ کتے کے خوف سے سڑک پر موجود شہری محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرتے رہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ منظر دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔ ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پاگل کتے سے دور رہیں، غیر ضروری طور پر اس کے قریب نہ جائیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کتے نے چند لمحوں کے لیے ایسا خوف پیدا کیا جیسے شہر میں کوئی بڑا آپریشن شروع ہوگیا ہو، فرق صرف اتنا تھا کہ یہاں پولیس نہیں، ایک پاگل کتا سب کو دوڑاتا پھر رہا تھا ، واضع رہے کہ بدین کے شہری اور دیہی علاقوں میں کتوں کی یلغار روڈ رستوں گلی محلوں میں ٹولیوں کی شکل میں دیکھائی دیتے ہیں جو شہریوں میں خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں