منشیات کی 8 بوریاں برآمد

ٹنڈوالہیار(نامہ نگار) چمبڑ روڈ پر مسجد کے قریب منشیات کی مبینہ ترسیل کی اطلاع پر تھانہ بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ کار کا تعاقب کیا، تاہم تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر سڑک سے اترتے ہوئے کچے میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں کار بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ پولیس نے گاڑی سے مبینہ طور پر منشیات کے 8 کٹے برآمد کرلیے۔ذرائع کے مطابق تھانہ بی سیکشن کے بڑے منشی توصیف اعجاز آرائیں کو مخبر کی جانب سے منشیات کی مبینہ ترسیل کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مشتبہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کچے میں جاگری۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو تحویل میں لیا اور تلاشی کے دوران مبینہ طور پر منشیات کے 8 کٹے برآمد کرکے قبضے میں لے لیے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔شہری حلقوں نے منشیات کی سپلائی اور کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں