اداکارہ میرا اور ملازمہ کے معاملے کی باقاعدہ انکوائری

لاہور (شوبز نیوز) لاہور میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو ملازمہ کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو جون 2026 کی ہے واقعے کی پولیس نے مکمل انکوائری کی۔اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کو طلب کرکے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں