کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور نے ان کے کامیاب کیریئر اور شہرت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں خود اداکاری کے بجائے کاروبار میں دلچسپی رکھتا ہوں۔دانش تیمور کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ٹیلی ویژن اور فلم اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث نمایاں مقام بنا چکے ہیں۔دانش تیمور اس وقت اپنے ڈرامے ہمراہی کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جسے رواں برس کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار کیا جا رہا ہے، ان کا ایک اور ڈرامہ نشتر بھی جلد جیو ٹی وی سے نشر ہونیوالا ہے۔




