IMFکا دباؤ،ڈیزل پر لیوی میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔ پٹرول2روپے97پیسے فی لیٹرمہنگا،پٹرول کی نئی قیمت337 روپے 51پیسے مقرر ہوگئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں32روپے63پیسے فی لیٹرکمی ،ڈیزل کی نئی قیمت363روپے6پیسے ہوگئی۔ اوگرا نے 20 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا۔دریں ثناء ۔اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ڈیزل پر لیوی بڑھاکر 80روپے فی لیٹر کر دی۔ وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا۔ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے72پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیزل پر لیوی بڑھاکر 80روپے فی لیٹر کردی گئی جبکہ پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر 5،5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی بدستور عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں