واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف معاشی جنگ چھیڑ دی، دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیل کی اسمگلنگ سمیت ایران سے ہر قسم کا معاشی تعلق توڑ لے ورنہ بڑے اقتصادی نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، یہ غیر معمولی پیمانے پر معاشی جنگ اور ایران کو تنہا کرنے کی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کر رہا ہوں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو بھی ملک اپنے مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں وغیرہ کو ایران کے لیے کسی بھی قسم کی ‘لائف لائن فراہم کرنے کی اجازت دے گا، اسے بھی شدید معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کی معاشی مدد کرنے والے کسی ملک کے خلاف کیا مخصوص اقدامات کئے جائیں گے اور نہ ہی انھوں نے کسی ملک کا نام لیا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے معاملات کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔دریں ثنائ۔تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیلفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں نے سفارتی رجحانات پر بھی آرا کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مختلف زاویوں پر بھی بات چیت کی گئی، دوطرفہ مشاورت اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔




