ساہیوال (بیورو چیف) گزشتہ24 گھنٹو ں میں کتوں کے کاٹنے کے 11 واقعات، کتوں کے کاٹنے سے 2 بچوں اور خاتون سمیت11 افراد زخمی ہوگئے،تمام زخمی نزدیکی ہسپتال منتقلی اور ویکسین کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا،:88 سکس آر 13 سالہ عظیم،134 نائن ایل میں 16 سالہ یسین،95 سکس آر میں 70 سالہ احمد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا120 تیرہ اے،ایل میں 18سالہ نعمان،115 بارہ ایل میں21سالہ رحمان،113 نائن ایل میں تسکین علی اور97 بارہ ایل میں آرائیں کو کتوں نے کاٹ لیا،میرداد معافی میں31 سالہ خاتون کلثوم،ہڑپہ اسٹیشن پر 6 سالہ زاہد،70 فائیو ایل میں واجد اور 115 بارہ ایل میں وقار کو کتوں نے کاٹ لیا،دن بہ دن کتوں کے کاٹنے سے شہریوں کی جانوں کو خطرات، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔




