شہدا کا لہو ہماری سرزمین کی بقاء کی ضامن ہے

فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر) تحریک پاکستان کے شہدا نے نسلوں کے لیے آزادی کی بنیاد رکھی۔ شہدا کا لہو ہماری سرزمین کی بقا کا ضامن ہے۔ شہدا ئے تحریکِ پاکستان نے آزاد وطن کا خواب حقیقت بنایا۔ پوری قوم اپنے شہدا کے حوصلے، قربانی اور غیرت کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹرو ممبر ضلعی امن کمیٹیپروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے گوکھووال میں منعقدہ ”عظمت شہدائے تحریک پاکستان کانفرنس ” کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پرپیر سید فیض الحسن شاہ،مولانا سید نثار شاہ، مولانا عادل رضا قادری،مولانا ارشاد رسول فخری، حکیم طیب حسین و دیگر مقررین نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر اور تاریخ کا فخر ہیں۔وطن کے ان سچے سپوتوں نے قربانی دے کر وفاداری کا حقیقی مفہوم سکھایا۔ان شہدا نے تاریخ میں اپنے نام سنہری حروف سے لکھوا دیے ہیں۔وطن کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔مادرِ وطن پر جان قربان کرنے والے ہی اصل ہیرو ہوتے ہیں۔شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور شہدائے تحریک پاکستان کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں