لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ملازمین کی سروس میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب کابینہ نے موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے ملازمین کی سروس میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایکسائز نے ملازمین کی سروس میں توسیع کا معاملہ پنجاب کابینہ میں پیش کیا، جس پر کابینہ نے دونوں پروجیکٹس کے ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔، جبکہ یہ سسٹم گاڑیوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ انداز میں محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔




