کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی سچی محبت اور اس سے جڑے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔فریال گوہر نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ میں اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کرچکی تھی جو فلسطینی شہری اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ تھے۔اداکارہ کے مطابق ایک مرتبہ میرے منگیتر جس طیارے کو اڑا رہے تھے، دورانِ پرواز وہ طیارہ ریت کے شدید طوفان میں پھنس گیا، طیارے میں ایندھن بھی اتنا نہیں تھا کہ باحفاظت لینڈنگ کی جا سکے، ایسے میں میرے منگیتر نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں لے جا کر وہاں محفوظ کیا اور دروازہ سیل کردیا۔فریال گوہر نے بتایا کہ یاسر عرفات کی جان بچانے کے لیے میرے منگیتر نے طیارے کو انتہائی خطرناک انداز میں نیچے کی جانب موڑا تاہم اس کوشش میں وہ خود جان کی بازی ہار گئے۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ یہ المناک واقعہ ہماری شادی سے صرف 2 ہفتے قبل پیش آیا، میرے منگیتر کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔فریال گوہر نے بتایا کہ میرے منگیتر کے پاس ایک لاکٹ تھا۔




