ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے رئیلٹی شو دی ٹریٹرز 2 سے باہر ہوکر بھی اداکارہ پارول گلاٹی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ریئلیٹی شو دی ٹریٹرز 2 میں اپنے بے باک انداز، اعتماد اور حکمت عملی پر مبنی کھیل سے اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلاٹی نے ناظرین کے درمیان اپنی ایک خاص پہچان بنالی ہے۔شو کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی زبردست پزیرائی ہو رہی ہے، ناظرین انہیں اس سیزن کی سب سے بااثر کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔شو میں پارول کو ان کے اعتماد کی وجہ سے مالکن کے نام سے بھی پہچانا گیا۔




