کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین نے اپنے سلیبرٹی کرش کا نام بتا دیا ہے۔نتاشا حسین نے شوبز اور ماڈلنگ کیریئر کا آغاز تقریبا دو دہائی قبل کیا اور اس وقت وہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں شمار ہوتی تھیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔نتاشا حسین کی شادی عباس حسین سے ہوئی ہے اور ان کی دو پیاری بیٹیاں ہیں جبکہ وہ جلد ہی نئے ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گی۔حال ہی میں نتاشا حسین نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔اداکارہ نے کہا کہ کیا میں آپ کو سچ بتائوں کہ میرا سلیبرٹی کرش کون ہے؟ اب تک وہ ہمایوں سعید ہیں، آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ میں ان کی کریزی فین ہوں۔




