مشکلات کے باوجود عوام کی محبت میں کمی نہیں آئی’ راج پال یادیو

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار راج پال یادیو نے جاری قانونی اور مالی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک بانس کیس میری فنکارانہ شناخت کا تعین نہیں کر سکتا۔ عوام کی جانب سے مجھے ملنے والی محبت اور حمایت میں کمی نہیں آئی۔بھارتی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں راج پال یادیو نے کہا کہ میں میں ان لوگوں سے متعلق اپنی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہوں جن کے پیسے مجھ پر واجب الادا ہیں۔راج پال یادیو نے کہا کہ میں کسی بھی مشکل یا اچھے وقت میں ایئر پورٹ پر لوگوں کے ساتھ سیکڑوں سیلفیاں بنواتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں