نوجوان کا تلوار سے طلبہ پر حملہ، 1شخص ہلاک

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن کے شہر فیگرستا کے ہائی اسکول میں نوجوان نے تلوار سے طلبہ پر حملہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 18 سالہ نوجوان کے حملے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔پولیس چیف کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 2 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ تیسرے زخمی شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اسی اسکول کا سابق طالب علم تھا۔حملہ آور کو پہلے بھی تشدد کے مقدمے میں سزا ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں