کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے لیے ماحولیاتی منظوری (Environmental Approval) اور این او سیز سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن، کمیٹی کے ایکسپرٹ ممبر، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پولٹری شیڈز کی تعمیر سے متعلق 17 منصوبے ماحولیاتی منظوری اور این او سی کے حصول کے لیے کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے ان منصوبوں کے ماحولیاتی پہلوؤں، قانونی تقاضوں اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں