فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن مقابلہ میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر 2026 ہے تفصیلات کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان2026 میں سائنس مضامین میں 95فیصد سے زائد،آرٹس مضامین میں 85فیصد نمبر لینے والے طالب علم جبکہ او لیول سائنس مضامین 8Aگریڈ اورآرٹس مضامین 7Aگریڈ والے مقررہ تاریخ تک اپنے اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفترمیں درخواست جمع کراسکتے ہیں۔




