فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید37مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ غوثیہ پارک کے قریب زمان سے 40ہزار وفون، ڈائیوو روڈ پر محمد حسین سے10ہزار وفون چھین لیا، پیپلز کالونی نمبر1کی عائشہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، کینال روڈ پر حمزہ سے نقدی و فون چھین لیا، سرگود ھا روڈ پر احسان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 26ج ب کے علی احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی چھین لی، غلام محمد آباد نمبر2کے وقاص کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، شمس آباد کے قلب عباس سے 9سو روپے وفون چھین لیا، ملت ٹائون کے امجد سے 15ہزار وفون چھین لیا، عمر ہائوسنگ کے قریب خالد سے 7ہزار وفون چھین لیا،215ر۔ب کے فخر کے گھر کے باہر سے بکرے چوری، جھنگ روڈ پر عدنان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،71گ ب کے قریب امتیاز سے نقدی وفون چھین لیا،56گ ب کے احمد کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 30گ ب کے عمر کے رقبہ سے بھاری مالیت کا ڈیزل اور سامان چوری، 642گ ب کے اللہ رکھا کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اڑے،76ر۔ب کے محمد خان سے80ہزار و فون چھین لیا،194ر۔ب کے صفدر کی ورکشاپ سے قیمتی سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عتیق کے گھر سے قیمتی سامان چوری، گڑھ فتح شاہ کے عبداللہ کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری،504گ ب کے عمر دراز سے سوا لاکھ چھین لیے،469گ ب کے ظہور سے25ہزار و فون چھین لیا، سمندری کے خادم کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں جناح کالونی کے انیس، گٹ والا کے بابر، دھنولہ کے نذیر، کمالپور کے رفیق، 503گ ب کے احمد شہزاد، قصبہ تاندلیانوالہ کے احمد یار، پیپلز ٹائون کے رفیق، سمن آباد کے شکیل، جھنگ روڈ پر احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




