گو جرہ (نامہ نگار) خاوند نے گھریلو جھگڑا پرتیل چھڑک کرمبینہ طور پر بیوی کو آ گ لگا دی۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ گلشن زبیدہ کا لونی گوجرہ کے نثا ر احمد کا اپنی اہلیہ 38 سا لہ تسلیم سے اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا آ ج دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو نثار احمد نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آ گ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حا لت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں پر اسکی حالت نازک بیا ن کی جا تی ہے اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر نثا ر احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔




