نعمان اعجاز پاکستان کے بہترین اداکار ہیں، سچل افضل

لاہور(شوبز نیوز) اداکار سچل افضل نے لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک دن ان کے ساتھ اداکاری میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، نعمان اعجاز سے ہارنے کے باوجود ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔تفصیلات کے مطابق سچل افضل مشہور ماڈل ہیں جنہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے اور حال ہی میں ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کی داد وصول کی ہے۔حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار کیا ہے۔سچل افضل نے کہا کہ وہ لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ مقابلہ کرنے چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں