نوسربازوں نے سادہ لوح لوگوں کو نقدی اور موبائل سے محروم کردیا

ساہیوال (بیورو چیف)نوسربازوں نے بیوپاری، طالب علم اور دکاندار کو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی، کار اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔ پولیس نے تین مقدمات درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت روڈ پر واقع بینک آف پنجاب میں وزیراعظم اسکیم کے تحت رقم وصول کرنے کے لیے فتح شیر کالونی کا رہائشی محمد سعید گیا۔ اس نے کانٹر سے 7لاکھ 50ہزار روپے وصول کیے تو ایک نامعلوم نوسرباز نے اسے باتوں میں الجھا کر 44 ہزار روپے نقدی ہتھیا لی اور فرار ہو گیا۔دوسرے واقعے میں فرید ٹان کے ڈبلیو بلاک میں مقیم طالب علم عبدالرحیم نے ڈی جی خان کے نیو مدینہ اسٹاپ، سینٹر بلاک 36 ریلوے روڈ کے علی زین سے کار نمبر 488-BRRسات لاکھ 15 ہزار روپے میں خریدی۔ تاہم بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے بہانے مزید دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا، جس پر ملزم مبینہ طور پر اپنے وعدے سے منحرف ہو کر فرار ہو گیا۔تیسرے واقعے میں چک 118/12-L کسووال کے دکاندار سجاد علی کی دکان پر عرفان محمود نیا موبائل فون خریدنے کے بہانے آیا۔ اس نے مختلف موبائل فون دیکھے اور اس دوران ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا ایک موبائل فون ہتھیا کر فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ سٹی ساہیوال، فرید ٹان اور کسووال نے محمد سعید، عبدالرحیم اور سجاد علی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 420 کے تحت تین مقدمات درج کرکے دو نوسربازوں کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں