FDAکے ریٹائرہونیوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول کے اعزاز میں الوداعی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈو یلپمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی اے)کے افسران اور سٹاف کی جانب سے 40سالہ سرکاری خدمات مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر غلام رسول کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری تھے۔ تقریب میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، انچارج ون ونڈو کانٹر/ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور، پراپرٹی ٹرانسفر آفیسر عابد اشرف بٹ، دیگر افسران، انقلابی ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری میاں منیب، چیئر مین شیخ عمران، یونین کے دیگر عہدیداران اور سٹاف کے اراکین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول کی چار دہائیوں پر محیط سرکاری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ غلام رسول نے اپنی طویل ملازمت کے دوران ایف ڈی اے کے لیے خدمات انجام دیں اور ادارے کے امور کی انجام دہی میں اپنا حصہ ڈالا، ان کی طویل وابستگی اور تجربہ ادارے کا قابل قدر اثاثہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے غلام رسول کے لیے نیک تمناں کا اظہار اور صحت مند زندگی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریٹائر ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام رسول کی پنشن سمیت دیگر تمام واجبات کی ادائیگی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تقریب سے چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ اور پراپرٹی ٹرانسفر آفیسر عابد اشرف بٹ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے غلام رسول کی طویل سرکاری خدمات، پیشہ ورانہ تجربے اور ساتھی ملازمین کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ پر ساتھی افسران اور سٹاف انہیں نیک تمناں کے ساتھ رخصت کر رہے ہیں۔ انقلابی ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری میاں منیب، شیخ عمران اور دیگر یونین عہدیداران نے بھی غلام رسول کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں