اسلام آباد (بیورو چیف)سوشل میڈیا پر کتے کی ایک بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتے کو بچے کیساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا بچے کے پاس اپنے منہ میں بال اٹھا کر لاتا ہے اور بچہ اپنے بیٹ سے بال کو مارتا ہے جسے اٹھانے کیلئے کتا بھاگتا ہے اور پھر بال کو اٹھا کر دوبارہ بچے کے پاس رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پر کتے اور بچے کی اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے جب کہ بہت سے صارفین کے مطابق کتا اس بچے کو کرکٹ کھیلنا سکھا رہا ہے تاہم اس ویڈیو میں یہ واضح نہ ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک یا کس علاقے کی ہے۔




