پشاور(بیورو چیف)خیبرپختونخوا کے سرکار ی اسکولوں کے 36ہزار967کلاس روم خستہ حال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبے میں 34ہزار 784 سرکاری اسکول ہیں جن میں سے 19ہزار 224 کلاس رومز کی ازسر نو تعمیر کی ضرورت ہے، 17 ہزار 743کلاس رومز کی مرمت درکار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں کے 36ہزار967کلاس روم خستہ حال ہیں۔ پی ایس آر اے کے مطابق پرائیوٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا ڈیٹا موجود نہیں، شکایت موصول ہونے پر غیر رجسٹرڈ اسکول کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 542 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں۔دوسری جانب ڈائریکٹرمحکمہ ثانوی و اعلی تعلیم جعفر منصور نے بتایا کہ پی ٹی سی فنڈز سے ایک ہزار نئیکلاس روم بن رہے ہیں، صوبے میں 34 ہزار سے زیادہ سرکاری اسکول ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں کلاس رومز ہیں۔




