فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں زاہد اسلم نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا کا منہ ٹورجواب دیا ہے۔ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے عوام فیصل اباد اور پاکستان مسلم لیگ نون پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔ حالیہ آپریشن پوری قوم کی آواز ہے پاکستان پاکستان بھر کی تاجر برادری سمیت مسلم لیگ نون اور عوام پاکستان پاک فوج سے مطالبہ کرتی ہے کہ بارڈر پار سے آنے والے دہشت گرد ہو یا پھر اندرونی و بیرونی خوارج، پاک فوج پر حملہ کرے یا پھر ملکی تنصیبات کو تباہ کرے، اپنے مذہب و سیاست کی آڑ میں ملکی امن و امان کو تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا ملنا چاہیے زاہد اسلم نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جنگ کے دوران پاکستان اور پاک فوج نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔ ملکی معیشت کو تباہ اور دنیا بھر میں اپنے وقار کو داؤ پر لگانے سے بھی دریغ نہیں کیا ۔مگر افسوس وہی ہمسایہ دوست احسان فراموشی کی تمام حدوں کو پامال کرتے ہوئے اپنے ملک میں دہشت گردوں کو پال رہا ہے۔ آئے روز پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے واضح اور ٹھوس ثبوت ہونے کے باوجود دہشت گردوں کو اپنے ملک میں پناہ دے رکھی ہے۔




