اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے ستمبر میں 4لاکھ 20ہزار 277میٹرک ٹن چاول برآمد کیا،، تعداد 1لاکھ 68ہزار 322میٹرک ٹن تھی،ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رفیق سلیمان نے چاول کی برآمدات کے اعداد و شمار کوملکی چاول کی صنعت کے لیے انتہائی حوصلہ افزا قراردیدیا۔ ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رفیق سلیمان کے مطابق پاکستان نے ستمبر 2026میں چاول کی برآمدات میں ریکارڈ کارکردگی حاصل کر لی۔ستمبر 2026کے دوران چاول کی برآمدات کے تازہ ترین اعداد و شمار ملکی چاول کی صنعت کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہیں ۔ برآمدی اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے ستمبر 2026میں 4لاکھ 20ہزار 277میٹرک ٹن چاول برآمد کیا۔رفیق سلیمان نے کہا کہ ستمبر 2025 میں یہ تعداد1لاکھ 68ہزار 322میٹرک ٹن تھی،یہ برآمدی حجم میں تقریبا 150فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ باسمتی چاول کی برآمد 1لاکھ 1 ہزار 271میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ،گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ 35ہزار 109میٹرک ٹن تھی۔ نان باسمتی اور دیگر اقسام کے چاول کی برآمد3لاکھ 19 ہزار5میٹرک ٹن رہی،جو گزشتہ سال ستمبر میں 1 لاکھ 33ہزار 213میٹرک ٹن تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ، جولائی سے ستمبر 2026 کے دورا ن، پاکستان کی چاول کی مجموعی برآمدات 10لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔گزشتہ سال اسی عر صے میں یہ 7لاکھ 13 ہزار 794 میٹرک ٹن تھیں۔




