میرپورخاص (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنی کارکردگی اور حکمت عملی سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ڈیبیو میچ میں سعد بیگ نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 39 رنز بنائے اور بابر اعظم کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ وکٹ کیپنگ کے دوران دو کیچز بھی پکڑے۔سعد بیگ نے کہا کہ دو وکٹیں گرنے کے بعد ان کا پلان پارٹنرشپ قائم کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابتدا میں تھوڑا نروس تھے، تاہم انہیں یقین تھا کہ انہیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ سعد بیگ نے ڈیبیو میچ میں بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب آل رائونڈر فہیم اشرف نے سری لنکا کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکن ٹیم کی پانچویں وکٹ کے لیے 119 رنز کی شراکت بھی توڑی۔فہیم اشرف نے بتایا کہ جب سری لنکن بیٹرز کے درمیان پارٹنرشپ طویل ہونے لگی تو پاکستانی بولرز نے وکٹ ٹو وکٹ بولنگ کرنے کا پلان بنایا۔ ان کے مطابق اس حکمت عملی کا مقصد حریف ٹیم کی پارٹنرشپ توڑنا اور وکٹیں حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ جس میں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس مقابلے میں قومی ٹیم کی توجہ بہتر کارکردگی دکھانے اور سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے پر ہوگی۔




