لاہور ( بیو رو چیف )گجر پورہ پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کے الزام میں ملزم خرم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت کی گئی۔ گرفتار ملزم خرم متاثرہ خاتون کا ڈرائیور نکلا، جس نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر خاتون پر تشدد کیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔




