نجی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھنا سیکھیں’ مہوش حیات

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ نجی زندگی کو محدود انداز میں شیئر کرنا غیر ضروری تنازعات سے بچنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔موجودہ دور میں سوشل میڈیا فنکاروں کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے، فنکار سوشل میڈیا پر خاصے متحرک رہتے ہیںتاہم مہوش حیات نے بڑی حد تک اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھا ہے۔اب انہوں نے نوجوان فنکاروں کو بھی اس حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پوسٹس کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں