کامیڈی کردار ادا کرنے کی خواہش ہے،منشا پاشا

لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ انہیں کامیڈی کردار ادا کرنا پسند ہے تاہم لوگ ان کو سنجیدہ کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں منشا پاشا نے کہا اگر ڈائریکٹر اچھا ہو تو ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ اداکاراں کی جانب سے سیٹ پر تاخیر سے آنے کی عادت کی وجہ سے سیٹ پر موجود دیگر افراد کو انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس سے شوٹ تاخیر کا شکار ہوجاتا ہے جس سے بدمزگی پیدا ہوتی ہے۔منشا پاشا نے کہا کہ انہیں کامیڈی کردار ادا کرنا پسند ہیں لیکن شاید لوگوں کو ان کی سنجیدہ اداکاری زیادہ بھاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں