پاکستان انڈر19ٹیم ایشیاء کپ کے فائنل کا دفاع کرنے کیلئے پرعزم

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پْرعزم ہے ۔ ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں کو قبل از وقت عمان بھیجنے پر پی سی بی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کو عمان کے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے چار سے پانچ دن ملے، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور پْرعزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بے خوف کرکٹ کھیل کر ٹائٹل کا دفاع کرنا ہمارا ہدف ہے، دفاعی چیمپئن ہونا دباؤ نہیں بلکہ اعزاز ہے، سابقہ کامیابی سے اعتماد ملتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں 8 نومبر کو مدمقابل ہونگی۔،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 10 نومبر کو نیپال کے ساتھ کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں