پان شاپ میں خوفناک آتشزدگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ ہریاں والا چوک میں پان شاپ میں آتشزدگی بھاری مالیت کا سامان جل گیا ، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بتایا جا رہا ہے کہ ہریانوالہ چوک میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث پان شاپ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں آ کر بھاری مالیت کے سگریٹ و دیگرسامان جل گیا تاہم ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں