چین کا سی پیک مکمل کرنیکا اعادہ

لاہور(بیوروچیف)چین کا سی پیک مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ، پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانیکا اعلان۔ اگلے سال ایس سی او سربراہی اجلاس میں چین کی اعلی قیادت کی شرکت متوقع، گوادر، کراچی بندرگاہوں کو جدید اور ماحول دوست بنانے پر زور۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی کسی میں صلاحیت نہیں ہے۔ گوادر میں بندرگاہی سہولتوں کیساتھ فلاح و بہبود کے منصوبے بھی جاری۔ چین نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی میں کسی بیرونی طاقت کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں