فیصل آباد میں انسداد سموگ اقدامات بلا تعطل جاری ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد میں انسداد سموگ اقدامات بلاتعطل جاری ہیں۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرنگرانی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے گزشتہ روز مجموعی طور پر65انسپکشنز کیں جن میں 4خلاف ورزیا ں سامنے آئیں اور6لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ2سائٹس سیل کی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر طاہر نے بتایا کہ ٹیموں نے34،انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے 6 خلاف ورزیوں پر 6 لاکھ روپے جرمانہ،2 کو نوٹسز جاری اورایک یونٹ کے بوائلر کو سیل کیا۔اسی طرح اینٹوں کے22 بھٹے چیک کئے جہاں ایک خلاف ورزی پائی گئی جس پر بھٹہ کو سیل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیموں نے9 زیرتعمیر سائٹس چیک کیں اور 2 مقامات پر تعمیراتی میٹریل کھلا موجود ہونے پر آخری نوٹس دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سموگ کا موجب بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں