اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ لیلیٰ نے معروف اداکار احسن خان کے ساتھ ماضی کے تعلق، زندگی کے مشکل حالات اور شادی کے ارادوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔اداکارہ لیلیٰ حال ہی میں متھیرا کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے ایسے پہلوئوں پر گفتگو کی جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔لیلیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں صرف ایک مرتبہ حقیقی محبت ہوئی اور وہ محبت احسن خان کے ساتھ تھی۔دونوں کی راہیں اس وقت جدا ہوگئی تھیں جب ان کی عمریں محض 17 برس تھیں، تاہم وہ احسن خان کی شخصیت اور ان کے مثبت رویے کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔لیلیٰ نے احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شدید مشکلات، ذاتی صدمات اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔




