ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی عدالت نے بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نازیبا تصاویر بنانے والے ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی جعلی نازیبا تصاویر پھیلانے پر ملزم کے خلاف باندرہ پولیس کو درخواست دی تھی، جس پر مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس نے ملزم کی شناخت آریان دیپک جین کے نام سے ظاہر کی، جسے 14 نومبر کو جگت پوری تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ بعدازاں، اسے ممبئی لایا گیا اور باندرہ عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔پولیس نے 3 دن کا ریمانڈ مانگا تاکہ اس سے پوچھ گچھ کی جا سکے اور وہ موبائل یا ڈیوائس ڈھونڈی جا سکے جس سے جعلی نازیبا تصاویر بنائی اور پھیلائی گئیں۔تاہم، عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔




