کراچی (شوبز نیوز) سلمان خان کی متنازع فلم کے ہدایت کار اپوروا لاکھیا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سپراسٹار نے فلم ‘ماتربھومی’ کے لیے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر اضافی آکسیجن کے بغیر منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ موسم میں بارش کے دوران شوٹنگ کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کی جانب سے سلمان خان کی نئی متنازع فلم ماتربھورمی مے وار ریسٹ ان پیش کے ٹریلر جاری کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے ہدایت کار اپوروا لاکھیا نے بتایا کہ 60 سالہ سلمان خان دشوار گزار راستوں، ان کے لیے ناموافق موسم اور انتہائی بلندی پر شدیدحالات کے باوجود لوکیشن پر پہنچتے ہی سیدھا سیٹ پر چلے گئے اور فلم کی ٹیم نے سنگلاخ پہاڑوں میں عکس بندی کی۔




