لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ زاراشیخ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹر ی کی بحالی کیلئے اس شعبے سے متعلق تعلیم اور تربیت یافتہ لوگوں کو آگے لانا ہوگا’ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران دور کرنے کے لئے جب تک تعلیم یافتہ لوگ آ گے نہیں آئیں گے اس وقت تک انڈسٹری کے حالات کو بہتر نہیں بنا یا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ہم لو گ صر ف باتیں کر نے کی حد تک مصر وف نظر آ تے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کررہے ہوتے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کو پڑھے لکھے افراد کی بہت ضرورت ہے اور ان کی آمد سے ہی انڈسٹری ترقی کرے گی پاکستان میں شوبز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مزید کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں میر ی ہمیشہ یہ ہی کوشش رہی ہے کہ میں معیاری کام کروں او ر اسی لئے میں نے معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور مستقبل میں بھی عمدہ پرفارم کرونگی۔




