فیصل آباد ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا،مزید29وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اورچوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 29مقامات پر لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہری موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیئے گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 131ر۔ب کے نواز کی بیٹی (پ) کو ملزمان حیدر وغیرہ اور تاندلیانوالہ کے علاقہ452گ ب میں ےٰسین کی بیٹی (ن) کو ملزمان سعید وغیرہ اغوا کر کے لے گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چنیوٹ بازار میڈیسن مارکیٹ کی رہائشی زاہدہ شریف کے گھر داخل ہونے والے مسلح ملزمان لاکھوں کا قیمتی سامان لے گئے، امین پور بازار کے قریب احمد فراز سے60ہزار وفون، شہباز ٹائون کے زاہد اسلام سے 30ہزار وفون چھین لیے، تیزاب مل چوک کے قریب طیب قیصر کی آئل شاپ سے 5لاکھ چوری، ملت ٹائون ٹی وی بوسٹرسٹاپ کے قریب امتیاز کی دکان سے قیمتی سامان چوری، ملت ٹائون سیم نالہ کے قریب شاہد نوید سے 48ہزار وفون چھین لیا، 161ر۔ب کے اظہر جاوید سے 2ہزار وفون چھین لیا، منیرپارک کے رضوان کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری،23ج ب کے عرفان کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری،215ر۔ب بھٹو کالونی کے نوید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 33ج ب کے قریب اعجاز احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، سمندری روڈ پل کوریاں کے قریب کمیل سے18ہزار وفون چھین لیا، منصور آباد کے مہربان سے 55ہزار وفون چھین لیا، 263ر۔ب کے کامران الطاف کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی گئی، علوی پارک جڑانوالہ کے دلدار احمد سے لیپ ٹاپ’ فون اور نقدی چھین لی گئی، 281گ ب کے سلیمان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 630گ ب کے نبیل حسن کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری، 205ر۔ب کے عباد علی کے رقبہ سے سامان چوری، 216ر۔ب کے اشفاق احمد کے فارم ہائوس سے قیمتی سامان چوری، گڑھ کے علاقہ کے اصغر کے رقبہ سے سولر سسٹم چور لے اڑے، 288گ ب کے عبدالحمید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 206گ ب کے قمر الزمان کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں محلہ حسین آباد کے ظفر اقبال، نادر ٹائون کے آصف محمود، سبزی منڈی روڈ سے انس،214ر۔ب کے رمضان، محلہ انورآباد کے عامر شہزاد، لیاقت پارک کے سمندری سے خرم اوردیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں