ممبئی (شوبز نیوز) 2003 کی فلم کوئی مل گیا میں بٹو سردار کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے اداکار انوج پنڈت شرما نے اپنی دیرینہ دوست ڈاکٹر پربھ جیوت چاولہ سے شادی کرلی۔ انوج نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔جوڑے نے شادی کی تقریبات ہندو اور سکھ دونوں مذاہب کی روایات کے مطابق منعقد کیں۔ ڈاکٹر پربھ جیوت چاولہ کے سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ صحت اور تندرستی سے متعلق ایک پلیٹ فارم کی بانی ہیں اور فٹنس انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں۔35سالہ انوج پنڈت شرما، جو اب انوج انیل شرما کے نام سے جانے جاتے ہیں۔




