دوستوں نے زہر دیکر دوست کو مار ڈالا،نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر دوستوں نے دوست کو زہر دیکر مار ڈالا’ حالات سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ منصورآباد گلی نمبر9 کے رہائشی قمر نے بتایا کہ اس کے بیٹے عظیم قمر کو ملزمان حسنین علی’ عدنان وغیرہ گھر سے بلا کر لے گئے اور اس کو کھانا میں گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں اور اسکی جیب سے ایک لاکھ 40ہزار روپے کی رقم لیکر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر عظیم قمر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 66 ج ب کے رہائشی شبیر ولد شفیق نے گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں