3 ہفتوں میں 4 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور (بیوروچیف) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پنجاب بھر میں 4لاکھ 38ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے 75 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں۔ اس عرصے میں ایک لاکھ 41ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، ایک لاکھ 30ہزار سے زائد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ ایک لاکھ 63ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گمشدہ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے جبکہ 2ہزار سے زائد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ 1لاکھ ہزار سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور ایسے افراد کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈان جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکھ کر گاڑی چلانے کے عمل کو فروغ دینے سے پنجاب میں ٹریفک حادثات کی شرح میں 35فیصد کمی آئی ہے۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل سے استفادہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں