شاہد کپور کی نئی شاندار ایس یو وی، قیمت آپکو حیران کردیگی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی قیمتی اور لگژری گاڑیوں کی فہرست میں ایک اور طاقتور ایس یو وی لینڈ روور ڈیفینڈر 110 اوکٹا شامل کر لی۔یہ گاڑی ڈیفینڈر سیریز کا انتہائی طاقتور اور اعلی معیار کا ماڈل ہے، جس کی خریداری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آئی۔اوم لومبارڈ نے شاہد کپور کی نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں لینڈ روور ڈیفینڈر اوکٹا کلب میں خوش آمدید کہا۔ پیغام میں کبیر سنگھ اور فرضی جیسے پراجیکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے شاہد کپور کے انداز اور نئی گاڑی کی طاقت کو سراہا گیا۔پانچ نشستوں والی اس ایس یو وی میں 4.4 لیٹر ٹوئن ٹربو وی 8 مائلڈ ہائبرڈ انجن نصب ہے، جو 626 ہارس پاور (hp) اور 750 نیوٹن میٹر (Nm) ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں