3

CCDٹوبہ کیساتھ مقابلہ،منشیات فروش و ڈکیت ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ مقابلہ میں منشیات فروش اور رابر ہلاک ہو گیا بدنام زمانہ منشیات فروش اور رابر سابقہ ریکارڈ یافتہ شہران عرف شان ولد مراتب قوم گادھی سکنہ 185گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ سی سی ڈی ٹوبہ کیساتھ پولیس مقابلے میں ہلاک۔ مورخہ31.01.26بوقت 5:45بجے 185 گ ب پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ 2کس ملزمان نے ٹیم سی سی ڈی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ایک ملزم فرار ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش رابر وڈکیت اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا. ملزم سے اسلحہ ناجائز پمپ ایکشن 12 بور ، تھیلا کارتوس اور 250 گرام آئس برآمد۔ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں