11

CCDکا پولیس مقابلہ، ملزم نے فائرمار کر خود کشی کر لی

گوجرہ ( نامہ نگار)مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو پکڑنے گئی سی سی ڈی پو لیس سے ملزم کا مبینہ مقابلہ ،ملزم نے کنپٹی پر فائر مار کر خود کشی کر لی۔ معلوم ہواہے کہ سی سی ڈی پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکٹرفریار حسین چیمہ نے معہ پولیس ملازمین چک نمبر91ج ب کے مقدمہ نمبر1405/25بجرم 302 تھانہ صدر گوجرہ میں ملوث ملزم شریف عرف کجا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے چھاپہ مار پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور فرارہو کرپکا انا کے قریبی سکول میں جا گھسا جس پر پولیس نے چاروں طرف سے گھراڈال لیا تو ملزم نے مبینہ طور پرکنپٹی پر فائر مار کر خود کشی کر لی ۔پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی ۔اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں